top of page

پر ایک نظر ProZ Pro Bono

اس ویب سائٹ کا بیشتر حصہ انگریزی میں ہے، لیکن ہم دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں اور صارفین کو بھی یہ موقع پیش کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی زبان میں اس پروگرام کے متعلق مزید جان سکیں۔ ذیلی صفحے پر اس پراجیکٹ، اس میں شامل افراد اور اس کے پیچھے کار فرما جذبے کا جائزہ دیا گیا ہے۔ اس کا ترجمہ ہمارے کچھ ممتاز مترجمین نے کیا ہے۔ نیز، ملحوظ خاطر رکھیں کہ آپ کسی بھی زبان میں لکھ کر بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں جس کا جواب ہم آپ کو اس ہی زبان میں دیں گے۔

پر ایک نظر ProZ Pro Bono

کیا، کون، کب، کہاں، کیوں؟
​​
کیا؟

ProZ Pro Bono پروگرام ایک بلامعاوضہ رفاہی کاوش ہے جس کا آغاز ProZ.com نے کیا ہے جو پیشہ ور ماہر مترجمین اور ترجمانوں کی، دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔ یہ پروگرام لسانیات کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور ماہر افراد کا رابطہ بلانفع کام کرنے والے ان اداروں اور افراد سے کرواتا ہے جن کو ترجمے اور ترجمانی کی خدمات درکار ہوں، یہ سب رضاکارانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے، ProZ.com لسانی معاونت کا ایک عالمگیر حلقہ احباب مہیا کر کے پسماندہ کمیونٹیز کے لیے اہم معلومات اور خدمات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔

کون؟

ProZ Pro Bono پروگرام دنیا بھر میں پھیلے بلا نفع کام کرنے والے اداروں کو خدمات مہیا کرتا ہے تاکہ وہ متفرق زبانوں والی کمیونٹیز سے رابطہ کر سکیں اور اپنے قلیل وسائل کو اپنے اولین ہدف، یعنی محروم طبقے کی خدمت، کے لیے وقف کر سکیں۔ ترجمے اور ترجمانی کا کام ProZ.com کی رجسٹر شدہ رکنیت کے حامل، زبان کے پیشہ ور ماہر افراد کرتے ہیں۔ یہ افراد معاونت درکار کرنے والوں کو اپنی ماہرانہ خدمات بلامعاوضہ فراہم کر کے مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کا خرچ ProZ.com کے ارکان براداشت کر رہے ہیں۔

​کہاں؟

​ProZ Pro Bono پروگرام عالمی سطح پر سرگرم عمل ہے۔ دنیا کے ہر گوشے سے تعلق رکھنے والے لسانیات کے پیشہ ور ماہرین اور بلانفع کام کرنے والے ادارے اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ProZ.com کی ورچوئل نوعیت کو بروئے کار لا کر سرحدوں سے بالاتر اشتراک کو ممکن بناتا ہے۔ رضاکار اور ان کی خدمات سے استفعادہ کرنے والے دنیا میں جہاں بھی ہوں اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں اور معاونت کی درخواست کر سکتے ہیں۔

کب؟

​ProZ Pro Bono پروگرام ایک مسلسل جاری رہنے والی کاوش ہے اور اس میں شرکت سارا سال ممکن ہے۔ لسانیات کے پیشہ ور ماہرین جب چاہیں بطور رضاکار سائن اپ کر سکتے ہیں، اور بلانفع کام کرنے والے ادارے یا افراد حسب ضرورت کبھی بھی مدد درکار کر سکتے ہیں۔ اوقات کار میں لچک، زبان کے حوالے سے اچانک سامنے آنے والی ضروریات پر فوری جواب دے پانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

​کیوں؟

​ProZ Pro Bono ایسے افراد کے لیے زبان کے خلاؤں کو پر کرنے کا انتہائی لازمی فریضہ انجام دیتا ہے جن کو بصورت دیگر لازمی معلومات اور خدمات تک رسائی فراہم یا حاصل کرنے میں مشکل درپیش ہو سکتی ہے۔ یہ ProZ.com کی بنیادی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہے، یعنی مترجمین اور ترجمانوں کی کمیونٹی میں باہمی تعاون اور معاونت کو تقویت دینا، اور دنیا میں ایک بامعنی تبدیلی لانا۔ یہ پروگرام ایک وسیع تر مقصد پر پورا اترتا ہے کہ معلومات کے سمجھے جانے، ان کی ترسیل اور ان تک رسائی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جائے۔

یہ پروگرام ایک احساس مند اور بااثر کاوش ہے جو لسانیات کے پیشہ ور ماہرین کو بااختیار بناتا ہے کہ اپنی صلاحتیوں کو رضاکارانہ طور پیش کر کے دنیا بھر میں موجود ضرورت مندوں کو انتہائی اہم خدمات فراہم کر سکیں۔ ProZ Pro Bono پروگرام میں شامل رضاکار مترجم اور ترجمان اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کی شکل میں اپنا حصہ ادا کرتے ہیں، مقصد ذاتی فائدہ نہیں

ہوتا بلکہ زبان کے حوالے سے معاونت درکار کرنے والے لوگوں کی زندگیوں پر ایک مثبت اثر مرتب کرنا ہوتا ہے۔

کیا؟

سفیروں کا صفحہ ملاحظہ کریں اور جانیں کہ آیا آپ کے ملک یا زبان میں بھی ہمارے سفیر موجود ہیں!

Translated by: Syed Muslim Raza Rizvi & Muzaffer Sharif Bhutta

bottom of page